QR CodeQR Code

سانحہ مچھ پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ناصر عباس شیرازی سے خصوصی انٹرویو

12 Jan 2021 01:18

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پر بلیک میلر کا الزام لگانا اور ملک کے موقر اخبارات کو وزراء کو کوٹ کرکے مجلس کو ذمہ دار ٹھہرانا ثابت کرتا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاور کوریڈور میں ڈسکس ہوتی ہے، مجلس شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے اپنی ذمہ داری نبھائی ہے، ہم نے ریاست کو اسٹینڈ لینے پر مجبور کیا ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے سید ناصر عباس شیرازی کیساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، جس میں کوئٹہ کا دھرنا اور جماعت پر لگنے والے الزامات کا جواب حاصل کیا گیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 909592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/909592/سانحہ-مچھ-پر-ایم-ڈبلیو-کے-رہنماء-ناصر-عباس-شیرازی-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org