0
Tuesday 19 Jan 2021 15:17

حاج قاسم سلیمانی کی شہادت اور اسکے اثرات پر مولانا غضنفر حیدری کا ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںشہدائے قدس شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی پر اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مولانا غضنفر حیدری نے کہا کہ یہ شہداء فتح کی علامت تھے اور انکی شہادت کے بعد دنیا پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں، یہ الہٰی اور معنوی ہستیاں ہم جیسے خاکساروں مین رہتی رہیں، انکے بعد دنیا میں بے چینی محسوس کی جا سکتی ہے، پوری دنیا کو پریشانی لاحق ہے، یہ اس لیے ہے کہ دنیا میں ہدایت کے چراغ کو بجھا دیا گیا، اس ہستی کو شہید کیا گیا جو فتنہ و فساد کے خاتمے اور امن کی واحد امید تھی، انکی شہادت سے اللہ پاک کی ناراضگی کو مول لیا گیا، یہ اللہ کی ناراضگی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ لیکن امریکہ اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوا، بلکہ امریکی اہداف کو سخت ضرب لگی اور امریکہ کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ اسوقت صورتحال یہ ہے کہ امریکہ اپنی نجات کی راہیں تلاش کر رہا ہے۔ بزدل امریکہ میدان میں حاج قاسم کا مقابلہ نہیں کرسکا، چوری چھپے وار کیا اور امریکہ اندر سے ناامن ہوچکا ہے، ثابت ہوگیا کہ خود اپنے ملک میں امریکہ اپنے گھر میں امن قائم نہیں رکھ سکتا۔ ایشیا میں امریکہ مخالف اتحاد بن چکا لیکن امریکی بے بس ہیں۔ شہدائے قدس کی شہادت کے بعد علامہ غضنفر حیدری کا دنیا، امریکہ، پاکستان، ایران اور مقاومتی محاذ کی صورتحال کے بارے میں انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 910148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش