QR CodeQR Code

پاکستان میں داعش سے متعلق معروف دانشور و تجزیہ کار نصرت مرزا کا خصوصی انٹرویو

18 Jan 2021 21:12

کیا شام و عراق میں شکست کے بعد امریکا نے داعش کو افغانستان میں منتقل کر دیا ہے، تاکہ اس خطے کو عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے؟ وزیراعظم نے ترک ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ سانحہ مچھ داعش کی کارروائی ہے، جبکہ داعش نے ذمہ داری بھی قبول کرلی، پاکستان میں داعش کی موجودگی اور اسکے خطرات؟ مغربی سرحد پر افغان سرزمین پر امریکی سرپرستی میں داعش کے ٹریننگ کیمپس کی موجودگی؟ وزیراعظم کہتے ہیں بھارت پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کیلئے داعش کی سرپرستی کر رہا ہے؟ داعش کی پاکستان میں موجودگی اور کارروائیوں کا ذمہ دار کون ہے؟ وزیراعظم کے مطابق داعش میں کالعدم لشکر جھنگوی و دیگر دہشتگرد گروہ شامل ہوگئے ہیں، اس صورت میں داعش کو پاکستان کیسے کاؤنٹر کیا جا سکتا ہے، جب انہیں مقامی دہشتگرد گروہوں کی سپورٹ حاصل ہے؟ داعش اگر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرکے پنجے گاڑتی ہے، تو ناصرف پاکستان بلکہ پورا خطہ متاثر ہوگا، سی پیک پر کاری ضرب پڑے گی، ایران بھی متاثر ہوگا، کیا پاکستان، چین اور ایران کو داعش کا وجود مٹانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مشہور و معروف دانشور، تجزیہ کار و کالم نگار نصرت مرزا کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


مشہور و معروف دانشور، تجزیہ کار و کالم نگار نصرت مرزا کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انکا پورا نام مرزا نصرت جاہ بیگ ہے، انہوں نے 1969ء میں پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی، ٹیلی کام انجینئر بھی ہیں۔ وہ چودہ کتابوں کے مصنف، ماہنامہ ”زاویہ نگاہ“ اور ماہنامہ Interaction کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ میڈیا ریسورس سینٹر، رابطہ فورم انٹرنیشنل کے صدر اور ملک کی متعدد اعلٰی سطحی تنظیموں کے رکن بھی ہیں۔ وہ زمانہ طالب علمی سے عملی سیاست میں سرگرم رہے، مہاجر رابطہ کونسل کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ 93-1992ء میں سندھ حکومت کے مشیر برائے محنت اور 2000-1998ء میں وفاقی وزارت اطلاعات و فروغ ابلاغ کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ آج کل وہ معروف نیوز چینل سچ سے وابستہ ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے مشہور و معروف دانشور، تجزیہ کار و کالم نگار نصرت مرزا کیساتھ عالمی دہشتگرد گروہ داعش سے متعلق خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 910836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/910836/پاکستان-میں-داعش-سے-متعلق-معروف-دانشور-تجزیہ-کار-نصرت-مرزا-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org