QR CodeQR Code

ایچ ڈی پی کو کوئٹہ کے ہزارہ عوام نے یکسر مسترد کر دیا

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین سے معافی اور خدا سے توبہ کریں

25 Jan 2021 01:35

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے فوری طور پر آئی جی ایف سی، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی کو فوری طور پر برطرف کیا، مچھ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے، جو کہ خوش آئند ہے۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اپنی جگہ, تاہم اس دہشتگردی کو روکنا کس کا کام ہے۔؟ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کو کیوں حکومتی پروٹوکول دیا جاتا ہے۔؟ یہ بھارتی ایجنٹ صرف شیعوں کو ہی کیوں نشانہ بناتے ہیں۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگ پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سانحہ مچھ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال، خاص طور پر لواحقین شہداء اور حکومت کے مابین معاہدے، وزیراعظم عمران خان کے نامناسب رویہ اور اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے موقف سمیت بعض دیگر اہم امور پر علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے، قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 912114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/912114/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-ترجمان-علامہ-مقصود-علی-ڈومکی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org