1
1
Monday 25 Jan 2021 01:35
ایچ ڈی پی کو کوئٹہ کے ہزارہ عوام نے یکسر مسترد کر دیا

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین سے معافی اور خدا سے توبہ کریں
متعلقہ فائیلیںعلامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگ پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سانحہ مچھ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال، خاص طور پر لواحقین شہداء اور حکومت کے مابین معاہدے، وزیراعظم عمران خان کے نامناسب رویہ اور اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے موقف سمیت بعض دیگر اہم امور پر علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے، قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 912114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
well done
ہماری پیشکش