QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

24 Jan 2021 23:33

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں چھ دن بیٹھنا کوئی معمولی بات نہیں، ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹے، یہ دھرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ملت اپنے حقوق کیلئے میدان میں حاضر ہے، ہم نے مقاومت کا ایک تاریخی سفر طے کیا ہے، یہ دھرنا 2013ء کے دھرنوں کا تسلسل تھا، خانوادہ شہداء نے جنازے رکھے، ہم نے لبیک کہا، اُنہوں نے جنازے اُٹھائے، ہم نے لبیک کہا۔ کچھ لوگ مجلس کیخلاف تہمتیں لگا رہے ہیں، بعض نادان، مخالفین اور حاسدین ایسا کر رہے ہیں، اسکا نقصان ایم ڈبلیو ایم کو کم ملت کو زیادہ ہوگا، کچھ لوگ اس دھرنے کو ناکام ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہو کہ یہ دھرنا مفاد کی خاطر دیا گیا؟ ملک بھر کی مائیں، بہنیں، بیٹیاں کچھ لوگوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھ گئیں، آپ ملت کو مایوس کرنا چاہتے ہو، آپ اپنی بھڑاس کہیں اور نکالیں، ملت نے حکومت کو مضبوط پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ مزید بہت کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔


علامہ سید احمد اقبال رضوی اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرنجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تربیت سمیت مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ علامہ صاحب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کیساتھ کوئٹہ کے حالیہ دھرنا، اسکے بعد حاصل ہونیوالی کامیابیوں، امریکہ ایران تعلقات اور مشرق وسطیٰ پر اسرائیل دبائو کے حوالے سے ایک اہم ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 912124

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/912124/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-علامہ-احمد-اقبال-رضوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org