QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

25 Jan 2021 19:03

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے مشرق وسطیٰ کو بیدار کر دیا ہے، امریکہ کو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مسلسل شکست کا سامنا ہے، ممکن ہے کہ اس شکست سے بچنے کیلے جو بائیڈن ایران کیساتھ تعلقات میں بہتری لائے، پاکستان کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہے، ہمیں ان حکمرانوں پر بھی اعتماد نہیں، ان کی دو زبانیں ہیں، یہاں کچھ اور کہتے ہیں، یورپ میں جا کر یا کسی اور ملک میں ہوں تو کچھ اور کہتے ہیں۔ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے انقلاب اسلامی ایران مضبوط ہوا ہے۔


علامہ عبدالخالق اسدی ممتاز عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ علامہ اسدی کی مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ اپنے خطابات میں ہمیشہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور ایران امریکہ تعلقات کے بارے میں اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔ علامہ اسدی کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے، جبکہ تنظیمی ذمہ داریوں کے سلسلہ میں زیادہ تر وقت لاہور میں گزارتے ہیں۔ دھیمے مزاج کی شخصیت ہیں، گفتگو میں ٹھہراو ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے جنرل قاسم سلیمانی شہید کی پہلی برسی کی مناسبت سے ان کیساتھ ایک نشست کی، جسکا احوال اپنے ناظرین کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 912138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/912138/ایم-ڈبلیو-پنجاب-کے-سیکرٹری-جنرل-علامہ-عبدالخالق-اسدی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org