QR CodeQR Code

جوبائیڈن حکومت سے متعلق پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

26 Jan 2021 23:52

کیا نومنتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کا اقتدار میں آنا امریکی ڈیپ اسٹیٹ کے مرہون منت ہے؟ نومنتخب امریکی صدر جوزف بائیڈن کی حکومتی ٹیم میں گیارہ یہودی افراد کو اہم ترین پوزیشنز دینا کس جانب اشارہ ہے؟ کیا امریکا میں ہمیشہ سے یہودی لابی کا اثر و رسوخ ہے؟ امریکی اندرونی اور خارجہ پالیسی میں کیا فرق ہے؟ جوبائیڈن حکومت میں امریکا کی مشرق وسطیٰ سمیت خارجہ پالیسی میں تبدیلی واقع ہوگی یا ٹرمپ دورِ حکومت کی پالیسیاں جاری رہیں گی؟ کیا جوزف بائیڈن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل نواز فیصلوں کو ریورس کرینگے؟ کیا مقبوضہ یروشلم کو آزاد فلسطینی ریاست کا بلاشرکت غیرے دارالحکومت تسلیم کرینگے؟ امریکی صدور خواہ جوبائیڈن ہی کیوں نہ ہوں، یہودی لابی کے زیر اثر امریکی ڈیپ اسٹیٹ کے مہرے ہوا کرتے ہیں؟ کیا جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسیز ایران کے حق میں ہیں یا اسکے خلاف؟ کیا ٹرمپ دور میں سائیڈ لائن یا کارنر کرنے کے نتیجے میں ایران کو فائدہ اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچا ہے؟ کیا امریکا کی جانب سے کارنر کرنے کی پالیسی کے نتیجے میں ایران کی خطے میں پوزیشن مضبوط ہوئی ہے؟ بائیڈن انتظامیہ ایران کو دوبارہ جوہری معاہدے میں کیوں واپس لانا چاہتی ہے؟ امریکا میں مضبوط بھارتی لابی اور جوبائیڈن انتظامیہ میں بیس سے زائد بھارتی نژاد افراد کو عہدے دینے سے پاک امریکا تعلقات پر آئندہ کیا اثرات مرتب ہونگے؟ کیا بائیڈن دورِ حکومت میں پاکستان سے "Do More" کا امریکی مطالبہ مزید ہوسکتا ہے؟ کیا پاکستان چین، روس و ایران سے اچھے تعلقات، افغانستان میں اپنے اہم کردار اور خطے میں اہم پوزیشن کا فائدہ جوبائیڈن دورِ حکومت میں اٹھا سکتا ہے؟؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ڈاکٹر نوشین وصی پاکستان کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے 1997ء میں جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اسکے بعد وہ معروف تحقیقاتی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز سے وابستہ ہوئیں، بعد ازاں 2004ء میں بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ہوئیں اور تاحال اسی شعبے میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں، اسی دوران 2014ء کے اوائل میں انہوں نے جامعہ کراچی سے ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کراچی کی معروف درسگاہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) میں بھی تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ماہر بین الاقوامی امور کی حیثیت سے انکے تحقیقاتی مقالہ جات اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی جرائد و رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں، وہ خارجہ پالیسی، ملکی و عالمی ایشوز سمیت انٹرنیشنل سکیورٹی پر گہری نگاہ رکھتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ڈاکٹر نوشین وصی کیساتھ جوبائیڈن حکومت اور اسکی پالیسیوں کے موضوع پر جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے. قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 912537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/912537/جوبائیڈن-حکومت-سے-متعلق-پروفیسر-ڈاکٹر-نوشین-وصی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org