QR CodeQR Code

وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم کا خصوصی انٹرویو

31 Jan 2021 23:44

صوبائی وزیر زراعت کا اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ بڑی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے، عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے، اس وقت علاقے کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، اسپتال کی تعمیر اور تعلیم پر فوکس ہے۔ جلد آئینی شناخت کے حوالے سے اہم پر پیشرفت ہوگی۔


محمد میثم کاظم وزیر زراعت گلگت بلتستان و ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء ہیں، بنیادی تعلق اسکردو سے ہے، زمانہ طالب علمی میں طلبہ تنظیم آئی ایس او کے ڈویژنل صدر رہے، بعد میں مرکزی کابینہ کا حصہ بھی بنے، مجلس وحدت مسلمین کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور جیت گئے، اسوقت پی ٹی آئی حکومت میں صوبائی وزیر ہیں۔ خطے کی محرومیوں کو دور کرنے اور آئینی شناخت دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 913503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/913503/وزیر-زراعت-گلگت-بلتستان-محمد-کاظم-میثم-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org