0
Monday 1 Feb 2021 23:06

سکھر تا کراچی تحفظ عزا لانگ مارچ، شیعہ علماء کونسل کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ عاشورہ اور چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر جن افراد نے اپنے اپنے علاقوں کے جلوسوں میں پیدل چل کر شرکت کی، ان پر ایف آئی آر درج کرنا یہ کونسا قانون ہے۔ کراچی میں عزا خانہ زہراء (ع) کے باہر علامہ شبیر حسن میثمی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 14 فروری بروز اتوار کو سکھر پریس کلب سے کراچی وزیراعلیٰ ہاؤس تک لانگ مارچ کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، جس میں سندھ بھر سے ہزاروں لوگ شرکت کریں گے، جب تک ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں، ہم سے حکومت سندھ کے وزراء نے ملاقاتیں کی تھیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پیغام دیا تھا کہ ہم جلد ایف آئی آر واپس لیں گے، لیکن اب تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 913721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش