QR CodeQR Code

سینیئر صحافی و تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا خصوصی انٹرویو

3 Feb 2021 01:39

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے افغانستان میں طویل المدت منصوبے ہیں، وہ ابھی یہاں رہنا چاہتا ہے، طالبان کا دورہ ایران انتہائی اہم ہے، میں سمجھتا ہوں کہ خطہ کے مفاد کیلئے علاقائی قوتوں کا اکٹھا ہونا ایک مثبت اقدام ہے۔ ماضی کے مقابلہ میں پاکستان کے ایران کیساتھ تعلقات بتدریج کافی بہتر ہوئے ہیں۔ امریکہ نے ہمیشہ ہر جنگ اپنی سرحدوں سے دور لڑی، تاہم بائیڈن کسی نئی جنگ سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکہ ماضی کے مقابلہ میں بہت کمزور ہوچکا ہے۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان کے ایشو پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے افغانستان، خاص طور پر خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال، طالبان کے دورہ ایران اور نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں کے حوالے سے محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 913967

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/913967/سینیئر-صحافی-تجزیہ-نگار-محمد-ابراہیم-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org