0
Wednesday 3 Feb 2021 16:26

جشن میلاد حضرت فاطمہؑ پر ایرانی سفیر اور انکی اہلیہ کی مبارکباد کی ویڈیو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دختر رسولؐ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے موقع پر پاکستان تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی اور انکی اہلیہ نے پاکستانی مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور انکی اہلیہ اکٹھے موجود ہیں۔ اپنے پیغام میں ایرانی سفیر کی اہلیہ فارسی زبان میں تہنیت اور مبارکباد کے الفاظ ادا کر رہی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی ان الفاظ کا اردو ترجمہ بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیغام میں مبارکباد کیساتھ کہا ہے کہ ایران میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم مادر اور یوم خواتین کے طور پر بھی منایا جاتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی اس دن کو یوم مادر اور یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی اہلیہ کا فارسی زبان میں پیغام اور ایرانی سفیر کی جانب سے اس کا اردو میں ترجمہ ویڈیو صورت میں پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 914100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش