QR CodeQR Code

کراچی، شہدائے کشمیر کی یاد میں دعائیہ اجتماع و چراغاں

5 Feb 2021 22:14

تقریب سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق ہونے کا وقت آن پہنچا ہیں، ظالم کا زوال جب قریب آئے تو اس کا ظلم بڑھ جاتا ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں شدت عوامی بغاوت کی راہ ہموار کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام نمائش چورنگی پر شہدائے کشمیر کی یاد میں دعائیہ اجتماع و چراغاں کیا گیا، جس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر زیدی، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر، علامہ صادق جعفری، علامہ اظہر حسین، علامہ سجاد شبیر رضوی، اہلسنت عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی، سابق رکن سندھ اسمبلی قمر عباس رضوی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمع روشن کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی خواہشات کے مطابق ہونے کا وقت آن پہنچا ہیں، ظالم کا زوال جب قریب آئے تو اس کا ظلم بڑھ جاتا ہے، بھارتی حکومت کی جانب سے اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں شدت عوامی بغاوت کی راہ ہموار کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 914527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/914527/کراچی-شہدائے-کشمیر-کی-یاد-میں-دعائیہ-اجتماع-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org