QR CodeQR Code

وادی کشمیر کے معروف صحافی ماجد حیدری کا بھارتی کسانوں کے احتجاج پر تجزیہ

7 Feb 2021 11:04

کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے ماجد حیدری نے کہا کہ تین زرعی قوانین کے حوالے سے بھارتی کسانوں کو یہ خدشہ ہے کہ انہیں اپنی فصلوں اور زمینوں سے بے دخل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا مسئلہ اگرچہ سیاسی یا بیرونی مسئلہ نہیں ہے لیکن عالمی سطح پر کسانوں کو حمایت حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و صحافی ماجد حیدری بھارت کے کئی ٹی وی چینلز پر مباحثوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ماجد حیدری اپنے بے لاگ تجزیوں و تحریروں سے ہی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی سماجی کاوشیں بھی قابل ستائش ہیں۔ ماجد حیدری نے اسلام ٹائمز کے لئے ریکارڈ کئے گئے اس تجزیہ میں وادی کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کی صورتحال، سیاسی قائدین کے موقف اور بھارت میں مودی حکومت کی جانب سے پاس کئے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کشمیری عوام جاری رکھے گی اور اس دفعہ کی بحالی ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کسانوں کے احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تین زرعی قوانین کے حوالے سے بھارتی کسانوں کو یہ خدشہ ہے کہ انہیں اپنی فصلوں اور زمینوں سے بے دخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا مسئلہ اگرچہ سیاسی یا بیرونی مسئلہ نہیں ہے، لیکن عالمی سطح پر کسانوں کو حمایت حاصل ہے اور یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ کسان اپنے مطالبات منوانے میں کامیاب ہونگے۔ مکمل ویڈیو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 914812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/914812/وادی-کشمیر-کے-معروف-صحافی-ماجد-حیدری-کا-بھارتی-کسانوں-احتجاج-پر-تجزیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org