0
Saturday 13 Feb 2021 03:25
پنجاب میں عزاداروں پر قائم مقدمات اور شیڈول فورتھ کے حوالے سے 

شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا ویڈیو بیان 

14 فروری کو سکھر پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہائوس تک پُرامن لانگ مارچ کی حمایت
متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی جنوری اور فروری میں ایک بڑی تعداد میں عزاداروں کو اذیت ناک پریکٹس شیڈول فورتھ میں ڈالا گیا ہے، جس میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سطح کے رہنماء بھی شامل ہیں، رہنمائوں کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں اور پاسپورٹ تھانے جمع کرانے کے آرڈر بھی جاری کر دیئے ہیں، علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے کہا کہ ہم اس ناجائز اور ناروا اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں سے تمام اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ زیادتیوں کے خلاف شیعہ علماء کونسل سندھ نے 14 فروری کو پُرامن لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، ملت کے تمام طبقات آمادہ و بیدار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب بنیادی حقوق کے حصول اور عزاداری کی حمایت میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 915937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش