QR CodeQR Code

یمنی فورسز نے سعودی ڈرون مار گرایا، ویڈیو

13 Feb 2021 15:43

یمن کی انصار اللہ تحریک کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یمنی فورسز نے سعودی ڈرون کو ٹریک کرکے مار گرایا۔ سی ایچ فور ڈرون کو جمعہ کے روز مدغال ڈسٹرکٹ کے قریب زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کا چینی ساختہ جدید ترین ڈرون مار گرایا۔ یمن کی انصار اللہ تحریک کی جانب سے جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یمنی فورسز نے سعودی ڈرون کو ٹریک کرکے مار گرایا۔ سی ایچ فور ڈرون کو جمعہ کے روز مدغال ڈسٹرکٹ کے قریب زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ 35 سو سے 5 ہزار کلومیٹر کی رینج کا حامل CH-4 ڈرون فضا میں 30 سے 40 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ جبکہ بیک وقت 6 میزائل لے جا سکتا ہے۔جاسوسی اور میزائل فائر کرنے کی صلاحیت کا حامل چینی ساختہ یہ ڈرون سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک استعمال کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یمنی فورسز کی جانب سے 2018 سے اب تک سعودی عرب کے 4 سی ایچ فور ڈرون مار گرایا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 916032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/916032/یمنی-فورسز-نے-سعودی-ڈرون-مار-گرایا-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org