QR CodeQR Code

تنظیم اتحادِ امت پاکستان کے سربراہ پیر ضیاء الحق نقشبندی کا ویڈیو انٹرویو

18 Feb 2021 18:22

اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں تنظیم اتحاد امت پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے نئے بورڈ کے قیام سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور کارکردگی دکھانے والے ہی میدان میں رہیں گے، میں ان نئے وفاقوں میں سے بھی نئے وفاق نکلتے دیکھ رہا ہوں، مدارس کو سیاست سے پاک ہونا چاہیئے۔


پیر ضیاءالحق نقشبندی تنظیم اتحاد امت پاکستان کے سربراہ، جیو تیز کے دینی پروگرام کے میزبان، روزنامہ جنگ کے کالم نگار، ممتاز تجزیہ کار اور ماہر تعلیم ہیں۔ اتحاد امت کیلئے کوشاں ہیں، اس حوالے سے اکثر مختلف کانفرنسز اور سیمینار کا انعقاد کرواتے رہتے ہیں۔ امت کی بقاء کیلئے اتحاد کو بنیاد سمجھتے ہیں اور اسی کاز کیلئے کوشاں بھی ہیں۔ دھیمے مزاج کی خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں۔ اسلام ٹائمز نے دینی مدارس کے نئے وفاقوں کے قیام کے حوالے سے ان کیساتھ لاہور میں ایک نشست کی، جسکا احوال اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 917009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/917009/تنظیم-اتحاد-امت-پاکستان-کے-سربراہ-پیر-ضیاء-الحق-نقشبندی-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org