0
Saturday 20 Feb 2021 15:35

وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ آپ سالہا سال سے سیاسی و سماجی خدمات میں مصروف ہیں۔ عرفان حفیظ لون پیشہ کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں۔ حالیہ دنوں جموں و کشمیر میں انجام پانے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیکر جیت درج کی۔ بھارت کے قومی ٹی وی چیلنز میں حصہ لیکر مسئلہ کشمیر کی وکالت آپکا معمول ہے۔ اسلام ٹائمز نے ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا, جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر آئینی و غیر جمہوری طریقے سے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پُرامن طریقے سے دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ جاری رکھیں گے اور یہ کوئی غیر جمہوری مطالبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ثابت کرے کہ دفعہ 370 کہاں اور کیسے ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا۔

عرفان حفیظ لون کا کہنا تھا کہ بھارت کی اکثر ریاستوں میں غریبی و بھوک مری عروج پر ہے لیکن کشمیر میں کوئی ایک فرد بھی فٹ پاتھ پر نہیں سوتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ہزاروں نوجوانوں کو موت کی نیند سونا پڑا، اگر بھارت بڑی جمہوریت کا دعوے دار ہے تو عوام کی بات سن کر مسائل کا حل تلاش کرنا ہونگے۔ کشمیر کے حوالے سے بھارت کی موجودہ غلطی پہلی غلطی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی بھارت نے ہٹ دھرمیاں اور غلطیاں انجام دی ہیں۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 917289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش