QR CodeQR Code

بلوچ مسنگ پرسنز کے اہلخانہ کی اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو

20 Feb 2021 18:56

بلوچ بیٹی حسیبہ قنبرانی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے، کوئی بھی ہمیں یقین دہانی نہیں کرا رہا، ہمارے پاس سب آرہے ہیں لیکن کوئی مسئلہ حل نہیں کر رہا، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت عملی اقدامات اٹھائے، ہمارے پیاروں پر الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سرد رتوں میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کیلئے ڈی چوک پر دھرنا دیئے بیٹھی ہیں مگر انکی کوئی بات نہیں سن رہا ہے، سالہا سال سے لاپتہ افراد کا معاملہ حل نہیں ہوسکا۔ اسلام ٹائمز نے لاپتہ پرسنز کے اہلخانہ سے خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، ان انٹرویوز میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وائس آف مسنگ پرسنز کے ترجمان نصر اللہ بلوچ اور بلوچ بیٹی حسیبہ قنبرانی نے گفتگو کی ہے اور اپنا مقدمہ پیش کیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 917388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/917388/بلوچ-مسنگ-پرسنز-کے-اہلخانہ-کی-اسلام-ٹائمز-کیساتھ-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org