QR CodeQR Code

پاراچنار، امام خمینی ٹرسٹ کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی ویڈیو رپورٹ

21 Feb 2021 21:56

اسلام ٹائمز: اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں شادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور آخر میں دولہوں کو خصوصی تحفوں کے علاوہ ہار اور لنگیاں پہنائی گئیں۔ ہر جوڑے کو ایک ایک لاکھ روپے سے زائد لاگت کا قیمتی سامان جہیز بھی دیا گیا اور مہمانوں کو اجتماعی ولیمہ بھی کھلایا گیا۔ پروگرام کی مزید تفصیلات سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔


رپورٹ: ایس این حسینی

امام خمینی ٹرسٹ ماڑی انڈس کے زیر اہتمام آج بروز اتوار پاراچنار میں 50 مستحق نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد ہوا, جس میں نئے خوش قسمت 50 دولہوں اور انکے خانوادوں کے علاوہ مشران قوم، علمائے کرام، انجمن حسینیہ علمدار فیڈریشن، پاسداران حسینی، تحریک حسینی کے علاوہ کمانڈر 73 بریگیڈ، بریگیڈیئر نجف عباس نیز فوج کے دیگر افسران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں شادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور آخر میں دولہوں کو خصوصی تحفوں کے علاوہ ہار اور لنگیاں پہنائی گئیں اور ہر جوڑے کو ایک ایک لاکھ سے زائد لاگت کا قیمتی سامان جہیز بھی دیا گیا اور مہمانوں کو اجتماعی ولیمہ بھی کھلایا گیا۔ پروگرام کی مزید تفصیلات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 917596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/917596/پاراچنار-امام-خمینی-ٹرسٹ-کے-زیر-اہتمام-اجتماعی-شادیوں-کی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org