QR CodeQR Code

انقلاب اسلامی ایران کی 42ویں سالگرہ، دیوبند عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی کا ویڈیو انٹرویو

22 Feb 2021 21:14

معروف دیوبند عالم دین مولانا منظر الحق تھانوی نے اسلام ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کے بیالیس سال جہد مسلسل ہے، موجودہ دور تک پہنچنے کیلئے ایرانی قوم نے اپنے شب و روز اس کام میں لگا دیئے، جسکا ثمر آج پوری قوم سمیٹ رہی ہے، ایران نے دنیا کو بتا دیا کہ اسلامی نظام میں ترقی کی راہیں موجود ہیں، یہ ایک ایسی مثال ہے، جو ہمارے سامنے ہے اور بیالیس سال کا عرصہ کوئی معمولی نہیں ہوتا، موجودہ ترقی اتنی آسان نہ تھی، اسکے پیچھے ایرانی قوم کی بڑی محنت اور قربانیاں شامل ہیں، سب سے بڑی بات یہ کہ ایرانی قوم اتحاد کا مظہر ہے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے مولانا منظر الحق تھانوی کا تعلق معروف عالم دین مولانا احتشام الحق تھانوی مرحوم کے گھرانے سے ہے، وہ اسوقت کراچی میں اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں رہنے والی چیدہ شخصیات میں سے ہیں۔ مولانا منظر الحق تھانوی متحدہ علماء محاذ  کے اہم رہنماء کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ فرقہ واریت کے اس دور میں وہ مسلمانوں میں وحدت کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعدد مواقع پر اپنی تقاریر میں راہ امام خمینی (رہ) کو مسلم امہ کی نجات کا واحد راستہ قرار دیا ہے۔ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے اسلام ٹائمز نے اپنے قارئین و سامعین کیلئے ان سے ایک مختصر انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 917778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/917778/انقلاب-اسلامی-ایران-کی-42ویں-سالگرہ-دیوبند-عالم-دین-مولانا-منظر-الحق-تھانوی-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org