QR CodeQR Code

جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی کا خصوصی انٹرویو 

23 Feb 2021 19:54

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ ملتان کے حالات ایک بار پھر منظم سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں، ایک مردہ گھوڑے میں آقائوں کو خوش کرنے کے لیے جان ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اگر ملتان میں پرہلاد مندر کو دوبارہ تعمیر کیا گیا تو یہاں کشت و خون کی ہولی ہوگی۔ 


علامہ فاروق خان سعیدی جماعت اہلسنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ناظم اعلیٰ ہیں، پاکستان سمیت یورپ میں خطابت کے حوالے سے مشہور ہیں، صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے ممبر ہیں، اُنہوں نے ابتدائی تعلیم ملتان میں حاصل کی، اُنکا شمار کاظمی(سید احمد سعیدی کاظمی رحمۃ اللہ علیہ) خاندان کے قریبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ گذشتہ چند روز سے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع پرہلاد مندر جو کھنڈرات کی شکل اختیار کرچکا تھا، سپریم کورٹ کے حکم پر اُسکی تعمیر کی بازگشت سنائی دے رہی ہے، جس پر ملتان کے مذہبی حلقے سراپا احتجاج ہیں، ملتان میں اس حوالے سے احتجاج اور پریس کانفرنسز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گذشتہ روز ''اسلام ٹائمز'' نے اس حوالے سے اُنکا تفصیلی انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 917966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/917966/جماعت-اہلسنت-پنجاب-کے-ناظم-اعلی-علامہ-فاروق-خان-سعیدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org