QR CodeQR Code

قومی وحدت پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر شاہد اقبال کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

24 Feb 2021 03:15

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں قومی وحدت پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سابقہ حکمرانوں کیساتھ ساتھ عمران خان خود بھی ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک ’’ابو بچاو مہم‘‘ کے علاوہ کچھ نہیں، جو کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اپوزیشن کا ریاستی ادارہ کے خلاف بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی ہے، امریکہ کی جانب سے بھارت کو مضبوط کرنا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے۔ امریکہ ماضی کے مقابلے میں کافی کمزور ہوچکا ہے، نئے امریکی صدر سے ہرگز یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنے کی کوشش کرے۔


ڈاکٹر شاہد اقبال کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے، وہ ماضی میں آل پاکستان مسلم لیگ (پرویز مشرف) کے مرکزی رہنماء رہ چکے ہیں، جبکہ اسوقت قومی وحدت پارٹی کے سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر شاہد اقبال ملک میں جاگیردارانہ اور وڈیرہ شاہی کیخلاف روز اول سے میدان عمل میں ہیں اور بذات خود مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم اسکے باوجود اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انقلابی سوچ کے حامل ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر اچھی نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے مختلف ملکی و بین الاقوامی امور پر ڈاکٹر شاہد اقبال صاحب کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 918031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/918031/قومی-وحدت-پارٹی-کے-سربراہ-ڈاکٹر-شاہد-اقبال-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org