QR CodeQR Code

ممتاز تجزیہ کار، البصیرہ کے سربراہ ثاقب اکبر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

25 Feb 2021 13:58

البصیرہ ٹرسٹ کے چیئرمین اور ممتاز دانشور کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران کے انقلاب کی بنیادوں میں شہداء کا لہو ہے، یہ انقلاب کمزور نہیں بلکہ دن بہ دن مضبوط تر ہوتا جائے گا، جب دنیا میں کیمونزم اور سرمایہ دارانہ نظام کا طوطی بول رہا تھا، امام خمینیؒ نے اس وقت لا شرقیہ لا غربیہ کا نعرہ دے کر دنیا کے مظلوموں کو ایک ایسی امید دلائی کہ رہتی دنیا تک انقلاب اسلامی ایران حریت پسندوں کیلئے مشعل راہ رہے گا اور استبدادی قوتیں اس سے خوفزدہ ہوتی رہیں گی۔


ثاقب اکبر، چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ علمی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ علم و تحقیق کا میدان ہو، محافل شعر و سخن ہوں یا اہم عالمی معاملات پر مذاکرے، ملکی مسائل پر رائے کا اظہار ہو یا سماجی خدمات، مذہبی علوم پر ریسرچ ہو یا اسکالرز اور طالبانِ علم کی راہنمائی کسی بھی شعبہ زندگی میں انکی خدمات اور کوششیں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے تحصیل علم کے دوران ہی اپنے آپکو ایک سماجی کارکن اور رہنماء کے طور پر منوایا۔ بیرون ملک حصول تعلیم کے دوران ہی علمی دنیا میں انکی عمیق نظر اور وسعتِ مطالعہ کا اعتراف کیا جانے لگا۔ انقلاب اسلامی ایران سے قبل اور انقلاب کے بعد انہوں نے اس تبدیلی کا خود مشاہدہ کیا۔ مشرق وسطیٰ کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے ان کیساتھ لاہور میں ایک نشست کی، جسکا احوال اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 918208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/918208/ممتاز-تجزیہ-کار-البصیرہ-کے-سربراہ-ثاقب-اکبر-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org