0
Thursday 25 Feb 2021 13:58

ممتاز تجزیہ کار، البصیرہ کے سربراہ ثاقب اکبر کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںثاقب اکبر، چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ علمی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ علم و تحقیق کا میدان ہو، محافل شعر و سخن ہوں یا اہم عالمی معاملات پر مذاکرے، ملکی مسائل پر رائے کا اظہار ہو یا سماجی خدمات، مذہبی علوم پر ریسرچ ہو یا اسکالرز اور طالبانِ علم کی راہنمائی کسی بھی شعبہ زندگی میں انکی خدمات اور کوششیں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے تحصیل علم کے دوران ہی اپنے آپکو ایک سماجی کارکن اور رہنماء کے طور پر منوایا۔ بیرون ملک حصول تعلیم کے دوران ہی علمی دنیا میں انکی عمیق نظر اور وسعتِ مطالعہ کا اعتراف کیا جانے لگا۔ انقلاب اسلامی ایران سے قبل اور انقلاب کے بعد انہوں نے اس تبدیلی کا خود مشاہدہ کیا۔ مشرق وسطیٰ کے حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے انقلاب اسلامی ایران کے حوالے سے ان کیساتھ لاہور میں ایک نشست کی، جسکا احوال اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 918208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش