QR CodeQR Code

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء خواجہ مدثر کا خصوصی انٹرویو

26 Feb 2021 17:09

اپنے خصوصی انٹرویو میں جے یو آئی فے کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، ملک اس وقت نئے الیکشن کا متقاضی ہے، حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، تین مارچ کے بعد حکومت کا مستقبل طے ہوجائیگا۔


خواجہ مدثر تونسہ شریف میں سجادہ نشین ہیں، وہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء ہیں، بنیادی تعلق تونسہ شریف سے ہے، خواجہ مدثر ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں اور پنجاب میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، سلسلہ چشتیاں شاہ سلمان صوفی بزرگ سے تعلق ہے۔ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کی تحریک میں روح رواں رہے ہیں، جے یو آئی کی علماء مشائخ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ اسکے علاوہ  فارن افیئرز کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔ پڑھی لکھی شخصیت کے مالک ہیں، مسالک کے درمیان ہم آہنگی کے قائل ہیں اور اسکے لیے خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر ہونیوالی نئی پیشرفت اور جے یو آئی کی سیاسی حکمت عملی پر ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 918481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/918481/جمعیت-علمائے-اسلام-ف-کے-مرکزی-رہنماء-خواجہ-مدثر-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org