QR CodeQR Code

سینیئر کالم نگار عرفان علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

1 Mar 2021 02:06

اسلام ٹائمز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نامور کالم نگار کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن کی یمن سمیت مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی میں خاص فرق نہیں ہے، 1960ء سے امریکی کی ایک ہی پالیسی چل رہی ہے۔ ایران ڈیل میں امریکہ یکطرفہ نکلا، اب ایران پر دباو ڈالنے کی ناکام پالیسی پھر سے اپنائی جا رہی ہے۔


نامور تجزیہ کار اور کالم نگار عرفان علی ٹھٹھوی کا تعلق کراچی ہے، انگریزی صحافت کا آغاز سال 1993ء  سے کیا،  قبل از این سال 1989ء سے اردو اور سندھی صحافت سے وابستہ رہے، انگریزی اخبار دی نیشن سے منسلک ہوئے، 2002ء میں ڈیلی ٹائمز سے وابستہ ہوئے، اسکے بعد مختلف ٹی وی چینلوں سے بھی منسلک رہے۔ عرفان علی مختلف اخبارات میں کالمز بھی لکھتے رہتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے امور پر خاص نگاہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے نامور کالم نگار سے نئی امریکی انتظامیہ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی پر ایک تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 918931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/918931/سینیئر-کالم-نگار-عرفان-علی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org