QR CodeQR Code

لاہور، شب شہداء سے علامہ غلام شبیر بخاری کے خطاب کی ویڈیو

7 Mar 2021 00:28

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری برائے تنظیم سازی اور جامعہ بعثت کے نائب سربراہ علامہ غلام شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جہاں موجود ہیں، یہاں وہ شہید دفن ہیں، جنہوں نے عملی طور انسانیت کی خدمت کر دکھائی اور پاکستان کی سرزمین پر خط امام خمینی کیلئے جدوجہد کی۔


اسلام ٹائمز۔ بانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی تقریبات علی رضا آباد لاہور میں شروع ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے روز شب شہداء کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی اور شہید ڈاکٹر نقوی کے مزار پر دعائے کمیل، ماتم داری ہوئی۔ شب شہداء سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر، رکن مرکزی مجلس نظارت، مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری برائے تنظیم سازی اور جامعہ بعثت کے نائب سربراہ علامہ غلام شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جہاں موجود ہیں، یہاں وہ شہید دفن ہیں جنہوں نے عملی طور انسانیت کی خدمت کر دکھائی اور پاکستان کی سرزمین پر خط امام خمینی کے لیے جدوجہد کی۔ اتوار کو صبح اسکاوٹ سلامی اور افکار شہداء سیمینار منعقد ہوگا۔ برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پورے ملک سے نوجوانوں کے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ شب شہداء سے علامہ غلام شبیر بخاری کے خطاب کے ویڈیو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 920074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/920074/لاہور-شب-شہداء-سے-علامہ-غلام-شبیر-بخاری-کے-خطاب-کی-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org