QR CodeQR Code

ڈاکٹر محمد علی نقویؒ شہید کی 26ویں برسی، قریبی ساتھی سید نوازش رضا رضوی کا خصوصی انٹرویو

7 Mar 2021 02:05

شہید ڈاکٹر سید محمد علی نقویؒ کی تنظیمی و اجتماعی زندگی کا سب سے نمایاں پہلو کیا تھا؟ کیا ڈاکٹر شہیدؒ کی یاد اب فقط تبرکاً منائی جا رہی ہے یا انکے راستے پر عملاً چلا جا رہا ہے؟ ڈاکٹر شہیدؒ کم از کم اپنے زمانے سے دس پندرہ سال آگے کی سوچتے تھے، موجودہ زمانے میں ملک و ملت کی سربلندی کیلئے ڈاکٹر شہیدؒ کے نام لیوا، چاہنے والے خواص اور تنظیموں کی روش و کردار؟ ڈاکٹر شہیدؒ آج کے زمانے میں ہوتے تو کن امور و کاموں کو انجام دے رہے ہوتے؟ ڈاکٹر شہیدؒ کی تربیت کے حوالے سے روش کیا تھی؟ ڈاکٹر شہیدؒ کی نگاہ کے مطابق ملی تنظیموں کی تربیتی روش کیا ہونی چاہیئے؟ ڈاکٹر شہیدؒ ملت کے حوالے سے کس سیاسی کردار کے خواہاں تھے؟ ڈاکٹر شہیدؒ کے اسلوب سیاست کے تناظر میں موجودہ ملی انقلابی جماعتوں کا سیاسی کردار؟ کیا ڈاکٹر شہیدؒ نے دشمنوں سے زیادہ دوستوں سے اذیت اٹھائی؟ ڈاکٹر شہیدؒ کی اپنے قریبی ساتھیوں یا نظریاتی جانشینوں سے کیا خواہشات تھیں؟ پاکستان میں نظریہ ولایت فقیہ کی ترویج میں ڈاکٹر شہیدؒ کا کردار کیا تھا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ڈاکٹر محمد علی نقویؒ شہید کے قریبی ساتھی سید نوازش رضا رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


سید نوازش رضا رضوی کا تعلق کراچی سے ہے، وہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، انکا شمار سینیئر تنظیمی افراد میں ہوتا ہے، وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر اور تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سید نوازش رضا رضوی کیساتھ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 26ویں برسی کے موقع پر شہیدؒ کے افکار و روش کے موضوع کے حوالے سے انکی رہائشگاہ پر خصوصی نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی ویڈیو انٹرویو قارئین و ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 920091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/920091/ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-شہید-کی-26ویں-برسی-قریبی-ساتھی-سید-نوازش-رضا-رضوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org