QR CodeQR Code

جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی کا خصوصی انٹرویو

10 Mar 2021 20:08

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں سربراہ جماعت اہل حرم کا کہنا تھا کہ آیت اللہ سیستانی نے عراق کو بچایا اور انکا عالم اسلام میں ایک زبردست مقام ہے، انہوں نے فلسطین کے ایشو کو اٹھایا اور حق ادا کیا، ہم چاہتے تھے کہ اہل مغرب کے علماء اور دانشور حضرات آکر ملیں، تحریک لیبک کو حکومت سے معاہدہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، نہ ہی حکومت کو کوئی معاہدہ کرنا چاہیئے تھا، پی ڈی ایم کچھ نہیں کرسکے گی۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی پنجاب کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی حسن نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد خاص ہیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں تعلیم کے دوران درس نظامی مکمل کیا، علاوہ ازیں مفتی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے شہید سرفراز احمد نعیمی کے حکم پر 2002ء میں اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ کی بنیاد رکھی۔ اب تک وہ ہزاروں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں۔ مفتی صاحب اتحاد بین المسلین کے حوالے سے اپنے نظریات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممالک کے علمی دورہ جات کئے، جن میں ایران اور اردن قابل ذکر ہیں۔ مفتی صاحب ملک کے معروف ٹی وی چینلز پر کئی ایک علمی مذاکروں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ اہلسنت و الجماعت کی ملک گیر تنظیم کے مرکزی عہدہ دار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے پاکستان کی موجودہ مذہبی و سیاسی صورتحال، پوپ فرانسس کے دورہ عراق اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے حوالے سے ایک مفصل انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 920767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/920767/جماعت-اہل-حرم-کے-سربراہ-مفتی-گلزار-احمد-نعیمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org