0
Thursday 11 Mar 2021 22:25

شہید ڈاکٹر کی شخصیت، خدمات اور ہمارے لئے موجود راہیں، مولانا اصغر عسکری کا ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںبانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں شہید کی یاد میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر اسلام ٹائمز نے جامعۃ الرضاؑ اسلام آباد کے استاد مولانا اصغر عسکری کیساتھ شہید ڈاکٹر نقوی کی شخصیت، خدمات اور شہید ڈاکٹر نقوی کی حیات طیبہ کی روشنی میں ہمارے لیے موجود راہوں سے متعلق انٹرویو کیا۔ انہوں نے اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں شہید ڈاکٹر نقوی کی زندگی اور سیرت و خدمات کے مختلف پہلووں پر بات کی۔ مولانا اصغر عسکری نے قرآن مجید کی روشنی میں شہید کی عظمت و مقام بیان کیا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کو اسکا مصداق قرار دیتے ہوئے امام خمینی، شہید حسینی اور علامہ مفتی جعفر حسین کیساتھ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات اور کارہائے نمایاں کا ذکر کیا۔ انہوں نے شہید کے رفقاء اور قریبی ساتھیوں کا حوالہ دیتے ہوئے شہید کی زندگی کے ایسے گوشوں کو بیان کیا جو آنکھوں سے اوجھل رہے۔ مولانا اصغر عسکری کا ویڈیو انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 920976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش