0
Saturday 13 Mar 2021 08:30

مولانا سید کلب جواد کا وسیم رضوی کیخلاف شدید ردعمل

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس علماء ہند کے جنرل سکرٹری مولانا سید کلب جواد نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے اور اب تو حد ہی کر دی کہ یہ ملعون شخص قرآن مقدس کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے۔ مولانا کلب جواد نے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعے قرآن مجید کی 26 آیات کو حذف کرنے کی سپریم کورٹ میں دائر کردہ پٹیشن کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو دوپہر میں ملک بھر میں وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وسیم رضوی نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے رجوع کرتے ہوئے ایک عوامی مفاد کی عرضی دائر کرتے مطالبہ کیا ہے کہ مقدس قرآن مجید میں جو 26 آیات ہیں، انہیں حذف کردیا جائے کیونکہ بقول انکے ان آیات کی وجہ سے مبینہ طور پر دہشتگردی کو تقویت مل رہی ہے۔

اس پٹیشن کے سبب مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ وسیم رضوی کے خلاف اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نے کہا ہے کہ قرآن مقدس کی توہینِ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے کلام قرآن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کو ملک میں دو فرقوں کو لڑانے کے جرم میں فوراً گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی ہمیشہ ملک میں فساد کروانے کی سازش کرتا رہتا ہے۔ مولانا سید کلب جواد کا ویڈیو پیغام پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 921169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش