0
Saturday 13 Mar 2021 18:40

فیصل آباد، حکومت کی ناکامی اور عورت مارچ کیخلاف جماعت اسلامی کے جلسہ عام کی رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے زیراہتمام دھوبی گھاٹ گراونڈ میں حکومت کی ناکامی اور نام نہاد عورت مارچ کیخلاف جلسہ عام منعقد ہوا۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، جنرل سیکرٹری امیر العظیم، صوبائی امیر جاوید قصوری، جماعت اسلامی یوتھ کے سربراہ زبیر احمد گوندل اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ کے علاوہ مقامی قائدین نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں امیرالعظیم نے عورت مارچ کرنیوالوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے عمران خان کو گاوں کی بوڑھی عورت سے تشبہیہ دی، جو صرف لڑائی بڑھانا جانتی ہے، جب بھی بولتی ہے، لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بدقسمتی سے قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان پر حکمرانی کرنیوالے ضمیر فروش، قوم فروش، دختر فروش ہیں، ان میں غیرت نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو ان ظالموں، معاشی و سیاسی دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروائے گی۔ واضح رہے کہ دھوبی گھاٹ گراونڈ کو جماعت اسلامی کے پرچموں سے سجایا گیا تھا، پنڈال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے جلسہ عام کی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 921312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش