QR CodeQR Code

مولانا بلال احمد کرمانی کا وسیم رضوی کو منہ توڑ جواب

14 Mar 2021 16:31

جموں و کشمیر مرکز العلوم الاسلامیہ کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ وسیم رضوی جیسے افراد کا نہ شیعت سے کوئی تعلق ہے، نہ سنیت سے بلکہ یہ اسلام سے خارج ہوگیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو متحد ہوکر وسیم رضوی کیخلاف اٹھ کھڑا ہونیکی اپیل کی۔


مولانا سید بلال احمد کرمانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے، قمرواری سرینگر میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ’’سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ‘‘ جسکا قیام 17 برس قبل عمل میں لایا گیا، وہ اس ادارے کے سرپرست ہیں، اسکے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ کشمیر کے سربراہ بھی ہیں، مرکز العلوم الاسلامیہ ایک فلاحی انجمن ہے۔ مولانا بلال کرمانی جموں و کشمیر اسلامک مشن کے بانی بھی ہیں۔ ایک اہم نشست کے دوران اسلام ٹائمز کے نمائندے نے وسیم رضوی کے حوالے سے مولانا بلال احمد کرمانی کے ساتھ خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس میں انہوں نے وسیم رضوی کو قرآن کریم کی شان میں توہین کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ مولانا بلال کرمانی نے مسلمانوں کو متحد ہوکر وسیم رضوی کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے کلام قرآن مجید میں ایک زیر زبر کی بھی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

مولانا بلال کرمانی کا کہنا تھا کہ وسیم رضوی جیسے افراد کا نہ شیعت سے کوئی تعلق ہے، نہ سنیت سے بلکہ یہ اسلام سے خارج ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وسیم رضوی نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے رجوع کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کرتے مطالبہ کیا ہے کہ مقدس قرآن مجید میں جو 26 آیات ہیں، انہیں حذف کر دیا جائے، کیونکہ بقول انکے ان آیات کیوجہ سے مبینہ طور پر دہشتگردی کو تقویت مل رہی ہے۔ مولانا بلال احمد کرمانی کا مفصل انٹرویو قارئین محترم کی خدمت میں پیش ہے۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 921482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/921482/مولانا-بلال-احمد-کرمانی-کا-وسیم-رضوی-کو-منہ-توڑ-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org