QR CodeQR Code

پاک امریکا تعلقات و مسئلہ کشمیر سے متعلق محقق و لیکچرار امجد علی کا خصوصی انٹرویو

20 Mar 2021 19:15

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کی کیا اہمیت ہے؟ کشمیر پاکستان کیلئے کیوں اہمیت کا حامل ہے؟ مسلم امہ کا مسئلہ کشمیر سے متعلق کردار؟ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی کشمیر قرار دینے والا امریکا مسئلہ کشمیر کو کیسے دیکھتا ہے؟ پاک امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال؟ کیا پاکستان کو بائیڈن حکومت سے امیدیں رکھنی چاہیئے؟ امریکا کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان کی حمایت نہ کرنے کی وجوہات؟ دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے باوجود پاکستان کے مقابلے میں امریکا کا بھارت کی جانب جھکاؤ کیوں؟ امریکا پاکستان کی کھلی حمایت کیوں نہیں کریگا؟ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے پر مجبور کیوں ہوا؟ افغانستان میں بھرپور پاکستانی تعاون کے بدلے امریکا کو کشمیر کاز کے تناظر پاکستان کے ساتھ تعاون کریگا؟ پُرامن افغانستان پاکستان کے حق میں بہتر کیوں؟ کیا امریکا بھارت کی حمایت چین، روس اور پاکستان کے ممکنہ بلاک کے خوف کے باعث کر رہا ہے؟ جو بائیڈن انتظامیہ میں بڑی تعداد میں بھارتی نژاد افراد کی موجودگی کے تناظر میں پاکستان کو کن اقدامات کی ضرورت ہے؟ پاکستان کو خارجہ پالیسی میں نظرثانی کی ضروت کیوں ہے؟ افغانستان میں امریکا کی پالیسیوں کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کو کیوں اٹھانا پڑا؟ افغانستان میں امریکی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہیں گرانا چاہیئے، کیوں؟ افغان جنگ کس ملک کے خلاف کس ملک کا پراجیکٹ تھا؟ افغان کارڈ پاکستان کھیلتا ہے یا خود امریکا؟ افغانستان میں امریکا کی تاریخی غلطیاں؟ تباہ حال افغانستان کا ذمہ دار کون؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے محقق و لیکچرار امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


محقق و لیکچرار امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ سات سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں بھی تحقیقی و تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بھی دو سال تدریسی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ سندھ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، بین الاقوامی تعلقات سمیت ملکی و عالمی ایشوز و امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے لیکچرار امجد علی کیساتھ پاک امریکا تعلقات، مسئلہ کشمیر، مسئلہ افغانستان و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر انکا خصوصی ویڈیو انٹرویو لیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 922408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/922408/پاک-امریکا-تعلقات-مسئلہ-کشمیر-سے-متعلق-محقق-لیکچرار-امجد-علی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org