0
Friday 19 Mar 2021 23:58

سرگودہا، مدرسہ شہید حسینی کے افتتاح کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جشن ولادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ساہیوال ضلع سرگودہا میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور سے منسلک ہونیوالے مدرسہ شہید عارف حسین حسینی کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کیلیے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے وفد کے ہمراہ ساہیوال ضلع سرگودہا کا ایک روزہ دورہ کیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے جشن ولادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ بعد ازاں علامہ سید جواد نقوی نے قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کے نام پر تین عشرے قبل قائم ہونیوالے مدرسہ شہید حسینی کا ازسرنو افتتاح کیا۔ جشن ولادت امام حسین علیہ السلام اور مدرسہ شہید حسینی کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے الحاق اور افتتاح کی تقریب میں ضلع بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 922437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش