0
Monday 29 Mar 2021 12:35

مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی کا ولادت باسعادت امام زمانہ (عج) کی مناسبت پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںوادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی نے اسلام ٹائمز کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امام مہدی (عج) کے وجود سے ہی زمین والوں کا عالم ملکوت سے بھی رابطہ برقرار ہے اور الہیٰ ہدایت بھی قائم ہے۔ امام برحق صرف قانون الہیٰ کی طرف دعوت نہیں دیں گے بلکہ قانون الہیٰ نافذ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء تشیع و علماء تسنن کا مشترکہ ایمان امام زمانہ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابن حجر ھیثمی شافعی، عماد الدین ابن کثیر دمشقی، ابن ابی الحدید مدائنی، صدر الدین قونیوی، محمد بن بدرالدین رومی، جلال الدّین سیوطی، شیخ عبدالحق دھلوی، شیخ ابوالعرفان صبّان، ابوالفوز محمد امین بغدادی، شیخ منصور علی ناصیف وغیرہ کا ایمان امام مہدی (عج) کے حوالے سے مشترک ہے۔ امام زمانہ کے ظہور کی راہ ہموار کرنے میں ہمارا رول یہ ہے کہ اپنے کاموں میں خود کو اللہ کے حضور میں سمجھتے ہوئے واجبات پر عمل کرنا اور محرمات کو چھوڑنا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 924028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش