QR CodeQR Code

سینیئر تجزیہ نگار ابراہیم خان کا چین، ایران معاہدہ کے حوالے سے خصوصی انٹرویو

30 Mar 2021 02:36

معروف صحافی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ایران اور چین کو قریب لانے میں پاکستان کا انتہائی اہم کردار موجود رہا ہے، ایران، چین معاہدے سے سی پیک کے متاثر ہونے کا تاثر بالکل غلط ہے۔ چین کی معیشت روز بروز مضبوط اور امریکہ قرضوں تلے دب رہا ہے۔ اس معاہدے سے ایران کو عالمی طور پر تنہاء کرنے کی امریکی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پاکستان، روس، ایران اور چین علاقائی بلاک کو مضبوط کرنا چاہ رہے ہیں۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، اسکے علاوہ وہ ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے حالیہ ایران اور چین کے مابین ہونیوالے 25 سالہ تاریخی معاہدے کے حوالے سے محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 924144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924144/سینیئر-تجزیہ-نگار-ابراہیم-خان-کا-چین-ایران-معاہدہ-کے-حوالے-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org