QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ وحید عباس کاظمی کا خصوصی انٹرویو

1 Apr 2021 01:05

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلہ میں کافی بہتر ہے، کوٹلی امام حسینؑ اور بالشخیل مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکام کیساتھ کئی نشستیں ہوچکی ہیں، لیکن مسائل ابھی تک حل نہیں ہوئے، اگر یہی صورتحال رہی تو احتجاج کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت کی ہم نے حمایت ضرور کی، لیکن اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہم اپنے آئینی حقوق سے پیچھے ہٹ جائیں۔


علامہ سید وحید عباس کاظمی کا بنیادی تعلق ہزارہ ڈویژن کے علاقہ ضلع ہری پور سے ہے، وہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تنظیم سازی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ انکے پاس ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے عبوری سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری بھی رہی۔ اسکے بعد وہ باقاعدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ علامہ صاحب ایک فعال اور متحرک تنظیمی رہنماء کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، خوش اخلاق اور نرم طبعیت کے مالک انسان ہیں، اسلام ٹائمز نے علامہ سید وحید عباس کاظمی کیساتھ حالات حاضرہ کے تناظر میں ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 924513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924513/ایم-ڈبلیو-کے-رہنماء-علامہ-وحید-عباس-کاظمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org