QR CodeQR Code

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار علی جاوید نقوی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی انٹرویو

3 Apr 2021 08:30

ممتاز صحافی اور سینیئر تجزیہ کار کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ایران چین تعلقات سے ایران معاشی طور پر مستحکم ہوگا، جبکہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کیساتھ اب ایران بھی فائدہ اٹھائے گا، مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن ایران کے حق میں جا رہا ہے، چین، ایران، روس، ترکی کا بلاک بنتا دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کو بھی اس بلاک میں اہمیت حاصل ہے، مگر پاکستان اقتصادی پابندیوں کے خوف سے امریکہ مخالف پالیسیاں بنانے سے گریزاں ہے۔ امریکہ کی سپرپاور اب ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔


علی جاوید نقوی پاکستان کے ممتاز صحافی، سینیئر تجزیہ کار اور درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ 1990ء سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ سیاسیات اور اردو میں ایم اے کیا ہوا ہے۔ سیاسی تجزیے، انٹرویوز اور فیچر نگاری میں نام بنایا۔ روزنامہ پاکستان کے میگزین ایڈیٹر اور انچارج سیاسی ایڈیشن رہے۔ روزنامہ جنگ اور روزنامہ دن میں بطور سیاسی رپورٹر کام کیا۔ روزنامہ چٹان کے چیف رپورٹر رہے، روزنامہ انصاف کے میگزین ایڈیٹر اور ماہنامہ پلک کے ایڈیٹر رہے۔ ہفتہ روزہ ندائے ملت کے بھی ایڈیٹر رہ چکے ہیں، جبکہ روزنامہ جہان پاکستان کے میگزین ایڈیٹر کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ آج کل ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں۔ مشرق وسطیٰ، امریکہ اور پاکستان سمیت ایشیاء کے امور کے ماہر ہیں۔ حالیہ ایران چین معاہدے کے حوالے سے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے ان کیساتھ گفتگو کی، جسکا احوال اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 924907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924907/سینیئر-صحافی-اور-تجزیہ-کار-علی-جاوید-نقوی-کا-اسلام-ٹائمز-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org