QR CodeQR Code

سرگودھا، ساہیوال میں سردار تنویر حیدر کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

3 Apr 2021 11:11

اسلام ٹائمز: تحصیل ساہیوال کی جامع مسجد الحسینی محلہ حسین آباد سے احتجاجی ریلی برآمد ہوئی، جس کی قیادت علی انصر مہدی اور مولانا اسد رضا نے کی۔ ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی سے انتخاب شیرازی اور مولانا حسنین خان سمیت دیگر نے خطاب کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سردار تنویر حیدر کو فوری رہا کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر شیعہ افراد کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، اس طرح ماورائے عدالت گرفتاریاں افسوسناک ہیں۔


رپورٹ: توقیر کھرل

ممتاز صحافی اور کالم نگار سردار تنویر حیدر کی بازیابی کیلئے ملک بھر کی طرح سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور سردار تنویر حیدر کی بازیابی کیلئے نعرے لگائے۔ ریلی میں سردار تنویر حیدر کے بچوں نے بھی شرکت کی، جنہوں نے اپنے والد کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح ماورائے عدالت ہی شہریوں کو لاپتہ کیا جانا ہے تو پھر عدالتوں کو تالے لگا دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار تنویر سمیت لاپتہ شیعہ افراد کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ ریلی کے شرکاء نے وزیراعظم، صدر مملکت، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سردار تنویر سمیت دیگر لاپتہ شیعہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ کراچی، مظفرآباد، گلگت، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے جبکہ کراچی میں تاحال دھرنا جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 924908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/924908/سرگودھا-ساہیوال-میں-سردار-تنویر-حیدر-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org