QR CodeQR Code

شیعہ لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی کیلئے دھرنا، کراچی میں پریس کانفرنس

3 Apr 2021 19:53

اسلام ٹائمز: مزار قائد سے متصل احتجاجی دھرنے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی مسلسل ٹال مٹول نے ہمیں دھرنا دینے پر مجبور کیا، ہم پاکستان کے درجہ اول کے شہری ہیں اور ایسے کسی ظالمانہ طرز عمل کو قطعاً تسلیم نہیں کرتے، ہمارا مطالبہ ہر لحاظ سے آئینی و قانونی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آرٹیکل دس پر عمل کرتے ہوئے شیعہ مسنگ پرسنز کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے یا آزاد کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتوار 4 اپریل کو ملک بھر میں مزار قائد کراچی کے مرکزی دھرنے کی حمایت میں علامتی دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ کامران عابدی، علامہ نثار قلندری، علامہ علی انور جعفری، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ مبشر حسن نے مزار قائد پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ شیعہ عزاداروں کو جب تک منظر عام پر نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی اور مزار قائد احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں اتوار کے روز ملت جعفریہ کی تمام تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور ملک کے مختلف علاقوں میں علامتی احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، یورپ اور عرب ممالک میں موجود شیعان حیدر کرار ہم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمارے دھرنے کی حمایت میں اپنے اپنے ممالک میں مظاہرے کرنے کے لئے تیار ہیں، کراچی سے شروع ہونے والا یہ دھرنا بہت جلد ایک عالمی تحریک میں تبدیل ہوجائے گا، ہم ملک میں کسی بھی قسم کا بحران نہیں چاہتے تھے، ریاستی اداروں کی مسلسل ٹال مٹول نے ہمیں دھرنا دینے پر مجبور کیا، ہم پاکستان کے درجہ اول کے شہری ہیں اور ایسے کسی ظالمانہ طرز عمل کو قطعاً تسلیم نہیں کرتے، ہمارا مطالبہ ہر لحاظ سے آئینی و قانونی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آرٹیکل دس پر عمل کرتے ہوئے شیعہ مسنگ پرسنز کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے یا آزاد کیا جائے۔

قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 925043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/925043/شیعہ-لاپتہ-عزاداروں-کی-عدم-بازیابی-کیلئے-دھرنا-کراچی-میں-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org