QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جبری لاپتہ سردار تنویر حیدر کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے ملاقات 

4 Apr 2021 00:48

سید ناصر عباس شیرازی نے سردار تنویر حیدر بلوچ کی جبری گمشدگی کی مذمت اور مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے قانونی و اخلاقی معاونت کی یقین دہانی کرائی، سید ناسر عباس شیرازی نے کہا کہ اپنے لاپتہ جوانوں اور انکے اہلخانہ کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے معروف صحافی، دانشور اور کالم نگار سردار تنویر حیدر بلوچ کے گھر پہنچ گئے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے سردار تنویر حیدر بلوچ کی جبری گمشدگی کی مذمت اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے قانونی و اخلاقی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اپنے لاپتہ جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ دوسری جانب پاکستان بھر میں جبری طور پر لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 925088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/925088/ایم-ڈبلیو-کے-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-جبری-لاپتہ-سردار-تنویر-حیدر-گھر-پہنچ-گئے-اہلخانہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org