QR CodeQR Code

سرگودھا، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء ناصر عباس شیرازی کی سردار تنویر حیدر کے اہلخانہ سے ملاقات

3 Apr 2021 22:30

ساہیوال میں صحافی اور کالم نگار سردار تنویر حیدر کے اہلخانہ سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے انہیں قانونی و اخلاقی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں صحافی اور کالم نگار سردار تنویر حیدر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور قانونی و اخلاقی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تنویر حیدر سمت ہر لاپتہ ہونے والے مظلوم کے ساتھ ہیں، جبری طور پر لاپتہ کئے جانے والے پاکستانیوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: کیا پاکستان میں آئین اور قانون کی بات کرنا جرم ہے؟ آخر لاپتہ ہونے والے افراد کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا جاتا ہے۔؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں قانون اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، تاکہ امن کا بول بولا ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، عدالتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تنویر حیدر کی بازیابی کو فوری طور پر ممکن بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 925090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/925090/سرگودھا-ایم-ڈبلیو-کے-رہنماء-ناصر-عباس-شیرازی-کی-سردار-تنویر-حیدر-اہلخانہ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org