QR CodeQR Code

لاہور میں لاپتہ افراد کی رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا

4 Apr 2021 18:51

اسلام ٹائمز: دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے، انکے پیارے انکے منتظر ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کریں اور قانون کے مطابق سزا دیں، اس طرح انہیں گھروں سے غائب کرنا ناقابل برداشت عمل ہے۔


رپورٹ: توقیر کھرل

کراچی میں جاری دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے بھی شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں مولانا نقی نقوی، مولانا حسن رضا ہمدانی سمیت دیگر رہنماء اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ عزاداروں کے لاپتہ ہونے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کا لاپتہ ہونا آئین، قانون اور انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، جو قابل تشویش اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے، ان کے پیارے ان کے منتظر ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کریں اور قانون کے مطابق سزا دیں، اس طرح انہیں گھروں سے غائب کرنا ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 925201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/925201/لاہور-میں-لاپتہ-افراد-کی-رہائی-کیلئے-احتجاجی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org