0
Monday 5 Apr 2021 08:36

لاپتہ کرنیوالوں کو پیغام ہے کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیں، سید علی رضوی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے سکردو میں دھرنا دیا گیا۔ یادگار شہداء پر دیئے گئے دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی، شیخ ذیشان، رسول میر و دیگر نے خطاب کیا۔ علامتی دھرنے میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے خانوادوں کو یہ پیغام ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ ہم بھی ان کے ساتھ سڑکوں پر ہیں، اگر وہ حکم دیں تو گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کو جام کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں، کسی پارٹی یا کسی مذہب کیخلاف نہیں۔ ہم مظلوم ہیں، ہر ظالم کیخلاف ڈٹ جائیں گے۔ دھرنے کے شرکاء نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ افراد کے بارے میں لواحقین کو تسلی بخش جواب دیں۔ لاپتہ افراد کے خانوادے ریاست سے سوال کر رہے ہیں، لیکن کوئی تسلی بخش جواب ریاستی اداروں کے پاس نہیں ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 925237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش