QR CodeQR Code

لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے ملتان میں دیئے گئے دھرنے کی ویڈیو رپورٹ

5 Apr 2021 08:15

اسلام ٹائمز: دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر عدالتی نظام پر مقتدر اداروں کو اعتماد ہے تو وہ خفیہ عقوبت خانوں میں رکھے گئے نوجوانوں کو عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔ ریاستی اداروں میں اختیارات کی کھینچا تانی ریاست کے وجود کیلئے بھی نقصان دہ ہے، ایک آئینی و جمہوری ریاست میں قانون و انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔


رپورٹ: ثقلین نقوی

ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کراچی سے شروع ہونے والے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں ملتان کے نواں شہر چوک میں علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، النور اسلامک سنٹر و ٹرسٹ کے سربراہ مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا کاشف حیدری، انجینئر سخاوت علی، دلاور عباس زیدی، سید وسیم عباس زیدی، باقر بلوچ، مہر عباس، شہریار حیدر، حسنین انصاری، مولانا فرمان روحانی، امیر گیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ دھرنے کے حوالے سے اسلام ٹائمز نے ایک ویڈیو رپورٹ ترتیب دی ہے، جو آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
 
 


خبر کا کوڈ: 925349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/925349/لاپتہ-شیعہ-نوجوانوں-کی-بازیابی-کیلئے-ملتان-میں-دیئے-گئے-دھرنے-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org