QR CodeQR Code

پاراچنار، مسنگ پرسنز کی بازیابی کے حق میں احتجاجی ریلی

5 Apr 2021 21:31

اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ تمام مسنگ پرسنز کو فوری طور پر بازیاب اور برآمد کرایا جائے، یا انہیں پولیس اور عدالتوں کی تحویل میں دیا جائے۔ اگر ان پر کوئی جرم ثابت ہوگیا تو انہیں جرم کی نوعیت کے مطابق عدالتوں کے توسط سے سزا دلائی جائے، ورنہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔


ویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح آج پاراچنار میں بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نے کشمیر چوک سے لے کر پاراچنار پریس کلب تک واک کی۔ جس میں تنظیمی جوانوں نے شرکت کی۔ پریس کلب پہنچ کر ریلی نے روڈ پر احتجاج کیا۔ اس دوران ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین اپنے خطاب میں واضح کیا کہ تمام مسنگ پرسنز کو بازیاب اور برآمد کرکے انہیں یا تو فوری طور پر رہا کیا جائے، یا انہیں پولیس اور عدالتوں کی تحویل میں دیا جائے۔ اگر ان پر کوئی جرم ثابت ہوگیا تو انہیں جرم کی نوعیت کے مطابق عدالتوں کے توسط سے سزا دلائی جائے، جبکہ ماورائے عدالت سزا دنیا کے کسی قانون میں نہیں ہے۔ رپورٹ کی تفصیلات جاننے کے لئے ویڈیو رپورٹ کا مشاہدہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 925434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/925434/پاراچنار-مسنگ-پرسنز-کی-بازیابی-کے-حق-میں-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org