QR CodeQR Code

شیعہ مسنگ پرسنز کی تحریک، مکمل تفصیلات پر مبنی علامہ حیدر عباس عابدی کا انٹرویو

7 Apr 2021 22:46

شیعہ مسنگ پرسنز کی تحریک میں کیا وجہ بنی کہ قیامت خیز گرمی کے عالم میں بھی معصوم بچے، خواتین، بزرگ بڑی تعداد میں مزار قائدؒ پر مجبوراً احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں؟ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے مذاکرات کب شروع ہوئے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی و لاپتہ افراد کے خانوادوں نے اداروں سے کتنا تعاون کیا، کیا تفصیلات فراہم کیں؟ اڑھائی ماہ قبل آخری میٹنگ میں اہلخانہ سے کیا وعدہ کیا گیا؟ جوائنٹ ایکشن کمیٹی و اہلخانہ سے کتنا عرصہ قبل رابطہ منقطع کر دیا گیا؟ کیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو لالی پاپ دیا جاتا رہا؟ کیا کمیٹی کیجانب سے اہلخانہ کو اندھیرے میں رکھا گیا یا صورتحال سے مکمل آگاہ رکھا جاتا رہا؟ تمام تر مشکلات، مسائل و قربانیوں کے باوجود کیا وجہ ہے کہ ملت تشیع پاکستان ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف نہیں جاتی؟ لاپتہ شیعہ افراد سے متعلق اصل مطالبات کیا ہیں؟ کیا مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاجی دھرنا ختم ہوگا؟ اداروں نے کتنے دنوں میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے؟ نئی یقین دپانی پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایکشن کمیٹی اور اہلخانہ کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ اس قوم کے دھرنوں اور احتجاجات کا کیا فائدہ ہے؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسننگ پرسنز پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید حیدر عباس عابدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف شیعہ عالم دین علامہ سید حیدر عباس عابدی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ انکا تعلق فعال ملی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسننگ پرسنز کے مرکزی رہنماu ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم رکن بھی ہیں اور ماضی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نظارت میں بھی اپنی ذمہ داری ادا کرچکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے جاری ملک گیر احتجاجی تحریک اور موجودہ صورتحال سے متعلق علامہ سید حیدر عباس عابدی کیساتھ کراچی میں مزار قائدؒ کے سامنے جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں مختصر نشست کی، اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 925875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/925875/شیعہ-مسنگ-پرسنز-کی-تحریک-مکمل-تفصیلات-پر-مبنی-علامہ-حیدر-عباس-عابدی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org