QR CodeQR Code

مولانا اختر عباس جون کا نوجوانوں کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

8 Apr 2021 16:58

سرینگر میں ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے معروف عالم دین مولانا اختر عباس جون کا کہنا تھا کہ آج ہمارے نوجوانوں کی سب سے اہم مشکل یہ ہے کہ ہم بڑے ارادے نہیں کر پا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ ایام مقبوضہ کشمیر کے بمنہ سرینگر میں مطہری فکری و ثقافتی مرکز کے زیر اہتمام عظیم الشان مہدوی اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع سے خصوصی خطاب میں مولانا اختر عباس جون نے مہدوی انقلاب کیلئے نوجوانوں کی ذمہ داریاں کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مولانا اختر عباس جون نے کہا کہ امام زمانہ (عج) ظہور کریں گے اور وہی سب کچھ کریں گے، یہ منفی انتظار ہے بلکہ حقیقی انتظار یہ ہے کہ ہم ہر میدان میں اپنے آپ کو آمادہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کی باطل ترین حکومت آپ پر فشار اور عتاب کرنے لگے تو آپ اللہ پر توکل کرکے آگے بڑھیں تو اللہ کا وعدہ ہے کہ تمام بند راستے وہ تمہارے لئے کھول دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے نوجوانوں کی سب سے اہم مشکل یہ ہے کہ ہم بڑے ارادے نہیں کر پا رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 926019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/926019/مولانا-اختر-عباس-جون-کا-نوجوانوں-کیلئے-خصوصی-ویڈیو-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org